اسلام آ باد( رانا غلام قادر) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) کیلئے گریڈ 20 کے نامزد افسران میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ کورس کیلئے نامزد 3 افسران کی نامزدگی منسوخ جبکہ 14 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ نیشنل مینجمنٹ کورس 30 جون سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو گا۔ نامزد افسران کو 27 جون 2025 کو نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔