• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے کمیٹی قائم کر دی

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے کمیٹی قائم کر دی ،وزیر اعظم کی سر برا ہی میں قائم کمیٹی اس حوالے سے اقدامات کا ہفتہ وار جائزہ لے گی، یہ کمیٹی بدھ کے روزوزیر اعظم کی زیر صدارت غیر رسمی معیشت کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس کے دوران قائم کی گئی جو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو کیش لیس اکانومی و معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں و رقوم کی منتقلی کیلئے تاجروں کو ہدایات دی جا چکی ہیں اور عوامی سطح پر اس کے فروغ کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید