اسلام آ باد( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو عبدالخالق شیخ کا تبادلہ کر کے اُنہیں وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔عبدالخالق شیخ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ دریں اثناء پراجیکٹ ڈائریکٹر، سائبر سیکورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان ڈاکٹر حیدر عباس کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 30 جون 2026 تک مؤثر رہے گی۔