• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: ریلوے لائن پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں الٹ گئیں

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آبادصدر تھانہ کی حدود مویشی منڈی کے قریب بلوچستان کی کالعدم تنظیم کی جانب سے ریلوے ٹریک پر دھماکہ کرکے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا- ریلوے ٹریک پر دھماکے سے سکھر ایکسپریس کی جیکب آباد سے کراچی کیلئے روانگی منسوخ کردی گئی،اسٹیشن ماسٹر کے مطابق سکھر ایکسپریس سکھر سے کراچی کیلئے آج روانہ کی جائے گی، جب کہ کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد اسٹیشن پر دو گھنٹے روکا جائے گا-
اہم خبریں سے مزید