اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) ایک مثبت پیش رفت کے طور پر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) نے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) اور جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (JJVL) کے درمیان ایل پی جی اور این جی ایل نکالنے والے پلانٹ کو فعال کرنے کے لیے ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر طے پانے والے معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔یہ پلانٹ آئندہ 45 دنوں میں (یعنی 31 جولائی 2025 تک) فعال کر دیا جائے گا۔معاہدہ 66:34 کے تناسب پر ریونیو شیئرنگ کے اصول پر مبنی ہے، جس میں 66 فیصد حصہ ایس ایس جی سی اور 34 فیصد جے جے وی ایل کو ملے گا۔ مزید برآں، اوگرا کی مقررہ پروڈیوسر قیمت پر ایس ایس جی سی کو 25 فیصد ایل پی جی کا حصہ دیا جائے گا، جس سے کمپنی کو سالانہ تقریباً 2 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔