کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ 6 دن سے بند عراقی فضائی حدود کو بدھ کو محدود سطح تک کھولا گیا ہے۔ اس دوران نجف اسلام آباد سمیت مختلف پروازیں آپریٹ کرنا شروع کی گئی ہیں۔ نجف سے اسلام آباد کی شیڈیول پرواز آئی اے 433 کو ہنگامی صورتحال میں بصرہ سے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔