کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں کانگو سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملیر کے رہائشی 42سالہ شخص کو تیز بخار کی حالت میں انڈس اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں 16جون کو اس میں کانگو کریمئن ہمرجک فیور کی تصدیق ہوئی اور 17جون کو وہ انتقال کر گیا ۔ واضح رہے کہ کانگو متاثرہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے ۔