• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی پلان بنایا جائے، جاوید عالم اوڈھو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پلان کو فول پروف بنانے، علماء کرام کی سیکیورٹی یقینی بنانے اوردہشت گردی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردیں ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں محرم الحرام 1447ھ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، فقہ جعفریہ کے علمائے کرام، جلوس و مجالس کے منتظمین اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک انتظامات، روڈ استرکاری، تجاوزات، اور لوڈ شیڈنگ جیسے اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ سول اداروں سے رابطہ کر کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے سیکیورٹی پلان کو فول پروف بنانے، علماء کرام کی سیکیورٹی یقینی بنانے اوردہشت گردی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات بھی جاری کیں۔جلوسوں کے لیے متبادل ٹریفک روٹس مقرر کرنے اورٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنانے پر زوردیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید