• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال میں بدبخت بیٹے نےچھری سے وارکرکےباپ کو قتل کردیا

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے تہکال میں بدبخت بیٹے نے چھری کے وار کرکے باپ کو قتل کردیا جبکہ دیرکالونی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔تھانہ تہکال پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ چاندماری سبحان آبادکے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں رستم خان ولد سیفور خان بعمر40کو اپنے ہی بیٹے ملزم فیض الرحمان ساکن تہکال نے چھری کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔ واردات کے بعد ملزم فرا رہوگیا تھاجبکہ نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی گئی ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ ادھر دیرکالونی حیات گھڑی کے علاقے میں بچہ یونس خان ولد یوسف خان گھر میں موجود تھا اس دوران اسے بجلی کاکرنٹ لگا جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیرہوگئی، اسے فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پشاور سے مزید