• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر کی جگہ جونیئر افسر کی گریڈ 22 میں ترقی، ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد (عاصم جاوید) گریڈ 21 کے افسر رائے محمد ناصر خان نے جونیئر افسر کو چیف اکانومسٹ کی پوسٹ پر ترقی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے اپنی حد تک ریکارڈ طلب کرنے اور ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست گزار رائے محمد ناصر خان نے اپنی درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری پلاننگ اور چیف اکانومسٹ وزارت پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹیو ڈاکٹر امتیاز احمد کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ سائل نے 1992 میں اپنی سروس کا آغاز کیا اور 2018 میں وزارت پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹیو میں گریڈ 21 میں بطور جوائنٹ چیف اکانومسٹ ترقی دی گئی۔ 14دسمبر 2021کو درخواست گزار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھجوا دیا گیا اور آج تک کہیں پوسٹنگ نہیں کی گئی۔ درخواست گزار کے مطابق گریڈ 22 کی چیف اکانومسٹ کی آسامی پروموشنل پوسٹ ہے جو 2019 سے خالی تھی۔ بطور سینیئر افسر اس پوسٹ پر درخواست گزار کا حق تھا، تاہم مارچ 2025 میں ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں درخواست گزار کو نظر انداز کر کے جونیئر افسر ڈاکٹر امتیاز احمد کو گریڈ 22 پر ترقی دے دی گئی، جس سے درخواست گزار کی حق تلفی ہوئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید