کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ٹھٹھہ کے اسکول میں اساتذہ، عمارت و دیگر سہولیات نہ ہونے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو معائنہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے کی نقول سیکرٹری تعلیم کو ارسال کرنے ،عملدرآمد رپورٹ ایم آئی ٹی میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ٹھٹھہ کے اسکول میں اساتذہ، عمارت و دیگر سہولیات نہ ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق اسکول میں اساتذہ موجود ہیں لیکن حقیقت میں کوئی استاد موجود نہیں۔