کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن افضل نیازی کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ مگر فی الحال کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے سوائے اس کے کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 3 اور پنڈی اے ایچ ٹی سی نے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 5، کمرشل بینکنگ سرکل نے 2 گرفتار کیے۔