• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری کمیشن بورڈ کی زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے حوالے سے سفارشات پیش

اسلام آباد (ناصر چشتی) نجکاری کمیشن بورڈ نے گزشتہ روز زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو اہم سفارشات پیش کیں۔ بورڈ نے مالیاتی مشیر کی تفصیلی پریزنٹیشن کے بعد، مجوزہ لین دین کے ڈھانچے اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کیلئے ایک جامع تنظیم نو کے منصوبے کی توثیق کی۔ حکومت پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ منفعت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وسیع غور کے بعد تجاویز کو بہتر بنایا گیا، یہ سفارشات اب کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو اس کے آئندہ اجلاس میں غور کیلئےپیش کی جائیں گی۔
ملک بھر سے سے مزید