اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251کے انتخابی عذرداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے پختونخواء نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار ،خوشحال خان کاکڑ کوکامیابی کو قرار دیدیا جبکہ ریٹرننگ آفیسر پر سخت تنقید کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ انتخابی نتائج میں دانستہ ردوبدل عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، عدالت نے جمعیت العلمائے اسلام کے مولانا سید سمیع اللہ کی کامیابی سے متعلق 18 فروری 2024 کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا اورخوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ان کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کرے۔