کراچی (اسٹاف رپورٹر) قربانی کے لئے جانور کی خریداری کے لئے منڈی جانے والے ایم این اے کے کو آرڈی نیٹر سے مبینہ طور پر مسلح ملزمان نے تھانہ کے سامنے سے 5لاکھ روپے لوٹ لئے، تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر معین پیر زادہ کے کوآرڈینیٹرو سابق یوسی چیئرمین قیوم آباد 1شمشاد خان سے مبینہ طور پربھینس کالونی میں قائم جانور منڈی میں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے اور ایک موبائل فون لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے، واقعے کی رپورٹ تھانہ سکھن میں درج کرالی گئی ہے، شمشاد خان نے بتایا ہے کہ وہ اپنے دیگر بھائیوں کے ساتھ قربانی کے لئے جانور کی خریداری کے لئے بھینس کالونی منڈی گئے تھے۔