اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر ) پاکستان نے چین کے راستے وسط ایشیا تک زمینی راستے سے براہ راست تجارت کا آغاز کردیا ہے اور کراچی سے سوست بارڈر سے چین کےذریعے پہلی تجارتی کھیپ کرغزستان میں کامیابی سے برآمد کر لی ،پاکستان کسٹم نے ایکسپورٹ پروسسنگ زون کراچی سے کرغزستان میں ٹی آئی آر نظام کے تحت پہلی کھیپ برآمد کرنے کا عمل کامیابی سے مکمل کیا جس سے سوست بارڈر سے چین کےذریعےوسط ایشیا تک زمینی راستہ کھل گیا ہے، پہلی تجارتی کھیپ کی مالیت 59ہزارتین سو 14ڈالر اور وزارت تقریباً24میٹرک ٹن تھی ،تجارتی کھیپ میں تیل ، چائے ،مہندی، جڑی بوٹیاں، کریم اور صابن شامل ہیں۔