کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھینس کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق سکھن تھانہ کی حدو د بھینس کالونی روڈ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 28 سالہ غلام اللہ ولد میر خان جاں بحق ہوگیا ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ متوفی کی میت کو اسپتال منتقل کیا۔