حیدر آباد (بیورو رپورٹ) بلدیہ تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کی 3کمسن بچوں سے جنسی زیادتی کی کوشش‘ بلدیہ پولیس نے کانسٹیبل دانش علی ابڑو کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جسے بعدازاں میڈیکل کے لئے سول اسپتال لایاگیا۔ دانش ابڑو نے تین مختلف جگہوں پر بچوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ تھانے میں غلام حسین کالونی آغا خان اسکول بلدیہ کالونی کے رہائشی آصف امین خواجہ نے کرائم نمبر 2026/73زیردفعہ 337بی اور 511پی پی سی کے تحت درج کرائے گئے مقدمہ میں کہاہے کہ اس کا 11سالہ بیٹا منیر آصف خواجہ جو چھٹی کلاس کاطالبعلم ہے اور جوبلی پلازہ میں ٹیوشن کے لئے جاتاہے 26 اپریل کو بیٹا ٹیوشن کے لئے گیا تھا اسے ایک 125موٹرسائیکل پر سوار شخص نے اسے پکڑلیا اور قریبی پلازہ میں لے جاکر زبردستی بدفعلی کی کوشش کی‘بیٹے کی چیخ وپکار پر اسے چھوڑکر فرار ہوگیا‘ بیٹے نے اس واقعہ کی اطلاع گھرپہنچ کردی۔