• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کے عرصہ زوجیت میں مالی اثاثوں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تحفظات

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)اسلامی نظریاتی کونسل نے عرصہ زوجیت میں مالی اثاثوں (Matrimonial Assets) سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ معاملہ قبل ازیں بھی کونسل کے زیر غور آیا تھا اور کونسل نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو شرعی احکام کی روشنی میں واضح سفارشات بھیجی تھیں جن کے مطابق ازدواجی اثاثوں کا تصور شرعی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان سفارشات کی بنیاد پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے متعلقہ بل کو مسترد کر دیا تھا۔کونسل نے قرار دیا کہ مقننہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے باوجود اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے حکومت کو قانون سازی کی ہدایات جاری کرنا درست طرزِ عمل نہیں۔ کونسل نے فیصلہ کیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے کونسل کے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لئے خطوط لکھے جائیں گے۔ کو نسل کا اجلاس چیئرمین کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت اراکین کونسل نے اس اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید