کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر زیب النساء اسٹریٹ پر واقع جیولری شاپ میں ملزمان شٹر کاٹ کر کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے بھری تجوری لے اڑے، پولیس نے صرافہ بازار کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود صدر زیب النساء اسٹریٹ پر واقع جیولری شاپ پر چوری کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان شٹر کاٹ جیولری شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے بھری تجوری لے کر فرار ہو گئے۔ وارات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس کے مطابق جیولری شاپ میں چوری کی واردات صبح 4 بج کر 40 منٹ کے قریب ہوئی اور پولیس کو واردات کی اطلاع سوا پانچ بجے کے قریب مارکیٹ کے صرافہ بازار کے چوکیدار کی جانب سےدی گئی۔پولیس نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی۔