کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہے اور اب اس خطے کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کے سفر سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی! متحدہ کے مرکز بہادرآباد سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابی مہم کے دوران عوام کی جانب سے مل رہی بے پناہ اور فقید المثال پزیرائی نے خطے کا سیاسی منظر نامہ یکسر بدل کر رکھ دیا۔