راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی(این ڈی سی)کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور فیلڈ مارشل کے دنیا گن گا رہی ہے،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی میں کوشش کی ہے کہ حالات میں بہتری آئے،قومی حکومت وقت کی ضرورت ہے، ملک میں سیاست کی جگہ نہیں ہوگی تو مسائل پیدا ہوں گے،بانی پی ٹی آئی کو ملاقات میں کہا تھا کہ سیاستدان ہونے کے ناطے ہمیں سیاسی سپیس چاہیے، موجودہ پی ٹی آئی لیڈر شپ اورتحریک تحفظ آئین پاکستان کا پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں ہے،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں کردار ادا کیا،پاکستانی سیاست میں تقسیم بہت بڑھ گئی ہے،حکومت کی گورننس نہ ہونے کے برابر ہے، یہ غیر قانونی اورغیر آئینی ڈیفیکٹو حکومت ہے،حکومت کو لانے والے بھی اب ان سے نالاں ہو چکے،وفاقی وزراء اپنا کام کرنے کے بجائے دوسروں کے کام کر رہے ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوام کے مفاد کیلئے کوئی بھی قانون سازی نہیں ہونے دیتیں ،ان خیالات کا اظہارنیشنل ڈائیلاگ کمیٹی(این ڈی سی)کے رہنماؤں اور سابق وفاقی وزراء فواد چودھری ، محمد علی درانی اورسینیٹر وسیم شہزاد نے نیشنل پریس کلب کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،این پی سی آمد پر صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور سینئر صحافیوں نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔