• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے گریڈ 19 کے طارق حسین ٹونیو کو پنشن سیل کا اضافی چارج سونپ دیا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر طارق حسین ٹونیو کو اضافی چارج تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر طارق حسین ٹونیو (BS-19)، جو اس وقت چیف (OPS) لیگل-ایچ آر، ایڈمن/ایچ آر ونگ، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات ہیں، کو چیف (OPS) پنشن سیل، ایڈمن/ایچ آر ونگ، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا اضافی چارج بھی فوری طور پر سونپ دیا گیا ،یہ اضافی ذمہ داری تین ماہ یا مستقل افسر کی تعیناتی تک، جو بھی پہلے ہو، برقرار رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید