• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان موٹر وے، مسافر کوچ نے دوسری مسافر بس کو ٹکر مار دی، 18 جاں بحق

مردان ، رستم (نامہ نگار،نمائندہ جنگ) مردان میں موٹروےخورو کوٹھے کے مقام پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں 18افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہوگئے مرنے والوں کی اکثریت ضلع اپر دیر اور لوئر دیر کے محنت کشوں کی ہے جو عید منانے اپنے گھروں کو جارہے تھے،جو عید منانے گھروں کو جارہے تھے، جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ایک باپ اس کے دو بیٹے اور پوتا بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق کراچی سے دیر جانیوالی مسافر بس خوروکوٹھے کے مقام پر انجن خراب ہونے پر روڈ کے کنارے کھڑی تھی کہ اس دوران راولپنڈی سے دیر جانیوالی ایک تیز رفتار مسافر کوچ ایل ڈبلیو سی 5451نے بس کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ڈی ایس پی شیخ ملتون ٹاؤن ارشاد احمد خان کے مطابق حادثے میں جاں بحق18افراد میں15موقع پر اور3افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 4افراد زخمی ہیں جو مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید