• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نجی ایئر لائن کی کراچی سے سکھر گوادر کی 4 آزمائشی پروازیں

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )پاکستان کی نئی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کی جانب سے کراچی سے گوادر اور سکھر کیلئے اپ اینڈ ڈاؤن کی بیک وقت4آزمائشی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ کراچی سے گوادر کی پرواز ایس کیو بی 906 دوپہر 2 بجے اور سکھر کیلئے پرواز 901 دوپہر 2:39بجے روانہ ہوئی۔ سکھر اور گوادر سے دونوں پروازیں بالترتیب شام 6:29 اور 5:45 بجے واپس کراچی پہنچیں۔ سکھر اور گوادر ایئرپورٹس پر دونوں پروازوں کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ایئرپورٹ ٹرمینل پر تقاریب بھی منعقد ہوئیں۔

ملک بھر سے سے مزید