• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک اور پنجاب حکومت کا 10 سالہ سماجی و ترقیاتی منصوبے پر اتفاق

لاہور (اپنے نامہ نگار سے، خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے درمیان آئندہ 10سال کے ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوگیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان کے ساتھ اعلی سطح جائزہ اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کی رفتار، پیشرفت اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ، فیملی پلاننگ پروگرام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکا نے پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے پائیدار نظام پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید