مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)اسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی کا غصہ غیر ملکی میڈیا پر نکال دیا، میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کے خلاف تحقیقات کی دھمکیاں دے دیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزرا ایران کے میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے پر غیر ملکی میڈیا پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔اسرائیلی وزرا نے دھمکی دی ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیاں ان میڈیا اداروں کے خلاف تحقیقات کریں گی۔اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے شین بیت (داخلی خفیہ ایجنسی) کے نئے قائم مقام سربراہ کو ایک خط میں کہا کہ ’ کچھ’ غیر ملکی میڈیا ادارے’ سینسرشپ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور میزائل حملوں کی جگہوں سے براہ راست نشریات کے ذریعے ایک سنگین قومی سلامتی کا جرم کر رہے ہیں۔