• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 پروازیں منسوخ، 79 میں تاخیر ایک متبادل ایئرپورٹ منتقل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) جمعہ کو مختلف ایئرپورٹ کی 8 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 79 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جدہ کراچی کی پرواز انتظامی طور پر لاہور منتقل کی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمان کراچی کی 2، جدہ کراچی کی 3 پروازیں کراچی لاہور کی 1 اور لاہور دبئی کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد کی 24 کراچی کی 22 لاہور کی 18 کوئٹہ کی 6 ملتان سیالکوٹ اور پشاور کی 8 پروازوں کی امد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید