مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو ایران پر فضائی حملوں کے بعدامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو اس تنازع میں شامل کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔
وہ میڈیا بیانات میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران مستقبل میں جوہری ہتھیار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر کے امریکا تک خطرہ پہنچا سکتا ہے۔
فاکس نیوز اور اے بی سی پر دیے گئے انٹرویوز میں نیتن یاہو نے کہا کہ آج تل ابیب، کل نیویارک ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی امریکی مفاد میں ہے۔