مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک) اسرائیل میں حملے کےسائرن بجتے ہی اسرائیلی نیوز چینل کے اینکرز اور مہمان نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔دوسری جانب ایران پراسرائیلی حملے دوران سرکاری نیوز چینل کی خاتون اینکرنے کمال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشریات جاری رکھیں ۔تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث سائرن بجنے پر اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر کےاوسان خطا ہوگئے اور وہ فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔