• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیداواری لاگت میں اضافہ، طلب میں کمی، رواں مالی سال اسٹیل سیکٹر سے ٹیکس ریونیو میں 50 ارب روپے کمی کا انکشاف

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز نے کہا ہے کہ رواں مالی سال2024-25 پیداوری لاگت میں اضافے ، طلب میں کمی اور متعدد یونٹس بند ہونے کے باعث سٹیل سیکٹر سے حکومت کو ٹیکس ریونیو میں 50ارب روپے کی کمی کا انکشاف ہوا ہے ،متعدد سٹیل اور لوہےکی انڈسٹری کے یونٹس بند ہونے سے رواں سال ٹیکس ریونیو میں90ارب روپے تک رہے گا جبکہ گزشتہ مالی سال سٹیل سیکٹر سے 140ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع ہوا تھا، اس طرح حکومت کو ٹیکس ریونیو میں 50ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے، پیداواری لاگت میں اضافے سے سٹیل انڈسٹری تباہی سے دوچار ہے، 30فیصد تجربہ کار افراد کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑا، ملک میں تعمیرات سے متعلق پالیسیوں کے باعث سٹیل اور سریئے کی طلب کم ہوکر 40لاکھ میٹرک ٹن پر آگئی جبکہ اس کی پیداوار 80لاکھ میٹرک ٹن ہے، بجلی کی قیمت 11روپے یونٹ سےبڑھا کر 40روپے فی یونٹ کرنے سے پیداواری لاگت پر بہت زیادہ بوجھ بڑھا ، ،سٹیل انڈسٹری 3500سے 4ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کررہی ہے اگر سٹیل انڈسٹری بند ہوگئی تو یہ تمام بجلی اضافی ہو جائے گی اور ملک کی کیپسٹی چارجز مزید بڑھ جائیں گے جس سے گردشی قرضہ میں اضافہ ہوگا، ا ن خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز کےپیٹرن انچیف عباس اکبرعلی ، چیئرمین جاوید اقبال ملک ، نائب چیئرمین الیاس عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل سید واجد علی بخاری نےمنتخب صحافیوں کے گروپ کو میڈیا بریفنگ میں کیا ، پی اے ایل ایس پی نے بتایا کہ حالیہ بجٹ میں حکومت نے کچھ اچھے اقدامات بھی کیے جس سے انڈسٹری کو ریلیف ملے گاجن میں فاٹا پاٹا میں ٹیکس استثنی ٰ کو بتدریج ختم کرناشامل ہیں ، انہوں نے کہاکہ ٹریڈ ٹیرف کو کم کرنے سے متعلق قائم کی گئی کمیٹی پاکستان کےزمینی حقائق کو نظرانداز کر کے ٹیرف میں کمی سے متعلق تجاویز دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید