• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا؛ غیر ملکی طلبا کیلئے ویزا بحال، سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہوگی

اسلام آباد(فاروق اقدس)غیرملکی طلبا کے لیے ویزوں کو بحال کیا جا رہا ہے تاہم تمام درخواست گزاروں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہوگی۔محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ قونصلر افسران ایسی پوسٹس یا پیغامات پر نظر رکھیں گے جو امریکہ، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بانی اصولوں کی مخالف ہوں۔محکمہ خارجہ نے اپنے حالیہ پیغام میں کہا کہ مئی میں معطل سٹوڈنٹ ویزوں کو دوبارہ بحال کر دیا تاہم نئے درخواست گزار جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ’پبلک‘ کرنے سے انکار کریں گے، ان کا ویزا مسترد ہو سکتا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اکاؤنٹس تک رسائی دینے سے انکار کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمیاں پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ غیر ملکی طلبا کے ویزا انٹرویو عارضی طور پر معطل کر دیے تھے۔

اہم خبریں سے مزید