• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے ملزمان سے برآمد 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

لاہور (نمائندہ جنگ )پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ کےافسران و اہلکاروں سے ریکوری، افسران و اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں 2 ارب کی ریکوری کی گئی۔ڈی جی نیب نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس کے حوالے کیا، افسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ 5ارب کے بوگس چیکس کی تحقیقات جاری ہیں۔ڈی جی نیب لاہور غلام صفد شاہ کا کہنا تھا کہ پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی ،پہلی قسط قومی خزانہ کی نظر کردی گئی ، ملزمان کیخلاف شکایات پر ستمبر 2024 میں انکوائری کا آغاز ہوا۔
اہم خبریں سے مزید