اسلام آباد (ساجد چوہدری )پی ٹی اے نے 64لاکھ 30ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند کر دیں جبکہ غیرقانونی اور جعلی سمز کیخلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 1لاکھ 63ہزار 200غیر قانونی سمز بلاک کیں ،پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق فوت شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی 29لاکھ 89 ہزار 925 سمز بھی بند کی گئی ہیں ، نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 آپ سمز بند کردی گئیں، منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر 69 ہزار 246 سمز بلاک کی گئیں، 3 لاکھ 60 ہزار زائد المیعاد شناختی کارڈز پر 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک کی گئیں، پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے نے جعلی سمز کے خلاف سخت نگرانی اور کارروائی تیز کر دی، ملک بھر میں 62 چھاپے، غیرقانونی سم فروخت میں ملوث 72 افراد گرفتار کیے گئے۔