• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلہ منڈی کے تاجروں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی کے تاجروں کا پولیس تھانہ ممتاز آباد اور اے ایس آئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی میں چاول کے کاروباری تاجر سکندر اقبال چوہدری اور محمد اویس نے دیگر تاجروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سیلز مین تیمور سلطان نے ایک کروڑ دس لاکھ کے چاول سپلائی کئے اور رقم مارکیٹ سے لے کر ڈکار گیا، بات چیت پر پرونوٹ لکھ کر دیا جسے پولیس تھانہ ممتاز آباد کے اے ایس آئی نے ہماری گاڑی سے برآمد کیا اور تاحال ہمیں واپس نہیں کیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس تھانہ ممتاز آباد سیلز مین کی سرپرستی کررہی ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجا ب آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہمارا اصلی پرونوٹ واپس دلایا جائے اور سیلز مین سے ہماری ایک کروڑ دس لاکھ کی رقم بھی دلوائی جائے، بصورت دیگر ہم احتجاج ہڑتال اور روڈ بلاک پر مجبور ہوں گے۔ 
ملتان سے مزید