کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ دو گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈل حاصل کرلئے۔ چین میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں نعمان خان نے انڈر 17 میں گولڈ، احمد ریان خلیل نے انڈر 15 گولڈ، ماہنور علی (گرلز انڈر 15) میں سلور جبکہ محمد عمیر عارف (انڈر 17) اور محمد سہیل عدنان (انڈر 15) میں برانز میڈل حاصل کیے۔ فائنل میچز کے نتائج کے مطابق نعمان خان نے شیوین اگروال (بھارت) کو بوائز انڈر 17 میں، احمد ریان خلیل نے پی این جی وِدھرّن روتھیرن (ملائیشیا) کو بوائز انڈر 15 میں، ماہنور علی کو زی یوان ین (چین) کے خلاف 0-3 سے شکست ہوئی۔