کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ثناءفاطمہ کی قیادت میں آئرلینڈ ٹرائی سیریز کیلئے ڈبلن پہنچ گئی۔ ٹرائی سیریز میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف چار میچز کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹرائی سیریز آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم آئر لینڈ میں سیریز کھیلنے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ جائے گی۔