کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈین پریمیئر لیگ میں کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد آسٹریلوی کرکٹر اور اہلیہ جیسیکا کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔ انہیں کوہلی سے جملوں کے تبادلے کے بعد آن لائن بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعہ جمعے کو سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ کے دوران پیش آیا۔