کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کے بعد سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی جانب سے اصغر بلوچ، فرحان علی لاشاری ، سیدہ ماجدہ حمید اور خادم حسین نئے ممبر ز بن گئے ہیں، وزیر اعلی سندھ بورڈ کے چیئرمین ،صوبائی وزیر کھیل نائب چیئرمین ہوں گے۔ ارکان میں صوبائی سکریٹری کھیل سندھ، تمام ڈویژنل کمشنرز ،کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، فنانس ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ،ڈپٹی سکریٹری کھیل اور امور نوجوان ودیگرشامل ہوں گے۔