کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی گراس روٹس ڈے پر ’فٹبال فار اسکولز‘ پروگرام کا اعلان کر دیا۔ پروگرام کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں 150000 سے زائد فٹبال تقسیم کیے جائیں گے ۔اسلام آباد میں اے ایف سی گراس روٹس ڈے کی تقریب کے دوران اپنے ’’فٹبال فار اسکولز‘‘ پروگرام کے آغاز کا اعلان صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کیا۔ محسن گیلانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس اے ایف سی گراس روٹس ڈے کا انعقاد اس سوچ کو مضبوط کرنےکیلئے کیا ہے، گراس روٹس فٹبال، پی ایف ایف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔