• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈکپ: زہران ممدانی نے نیویارک کیلئے سستے ٹکٹ حاصل کرلیے

نیویارک (جنگ نیوز) نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے فیفا کے تجارتی ماڈل کو چیلنج کرتے ہوئے شہریوں کیلئے ورلڈ کپ کے سستے ٹکٹ حاصل کر لیے ہیں۔ ممدانی کا مؤقف تھا کہ فیفا عوام کے ٹیکس کا پیسہ، سڑکیں اور سیکیورٹی استعمال کرتا ہے، لیکن ٹکٹ اتنے مہنگے کر دیتا ہے کہ عام طبقہ اسٹیڈیم سے باہر ہو جاتا ہے۔ اس سیاسی دباؤ کے بعد اب نیویارک کے رہائشیوں کو ہزاروں ڈالرز کے بجائے میٹ لائف اسٹیڈیم کے 1000 ٹکٹس صرف 50 ڈالرز میں لاٹری کے ذریعے ملیں گے۔ فیفا نے اس کی مخالفت کی تھی کہ دیگر میزبان شہر بھی ایسا مطالبہ کریں گے، مگر ممدانی نے فیفا کو جھکنے پر مجبور کر دیا۔