کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس کراچی میں ختم ہوگیا، چار روزہ لیول ون کوچنگ کورس میں 30 شرکاءنے شرکت کی ،پی سی بی کے زیراہتمام لیول ون کوچنگ کورسز پشاور، راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں ہوئے،کورس کے دوران جدید کوچنگ طریقہ کار، تکنیکی و حکمتِ عملی کی تربیت پر توجہ دی گی۔