• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ کوچ سرفراز احمد بنگلہ دیش میں سینئر پلیئرز کی پرفارمنس سے نالاں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) حالیہ دورے بنگلہ دیش میں ٹیم اور کھلاڑیوں کی کار کردگی کے حوالے سے جلد ہیڈ کوچ سرفراز احمد پی سی بی کو شکست پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے. واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی، بعض میڈیا میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ہیڈ کوچ ٹیم کی پر فار منس پر سخت نالاں ہیں، وہ سینئر کھلاڑیوں کی کار کردگی پر خوش نہیں، جنہوں نے سیریز میں اپنی ذمے داری بہتر انداز میں نہیں نبھائی، کپتان کے فیصلوں پر بھی ہیڈ کوچ ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں۔دوسری جانب جیو نیوز رپورٹ کرچکا ہے کہ دورئہ بنگلہ دیش کے بعدشان مسعود اور دیگرکھلاڑیوں میں فاصلے پیدا ہوگئے ہیں ، وطن واپسی کے دوران پلیئرز میں بول چال اور رابطے کا فقدان رہا، شان مسعود فیملی کے ساتھ مصروف رہے۔