کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم سمیت کئی مشہور کھلاڑی اس سال حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ان میں سابق کپتان مصباح الحق،سعید انور، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیرشامل ہیں۔وسیم اکرم اورسعید انور کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔ سعید انور کی تصاویر کبھی کبھار ہی سامنے آتی ہیں۔