کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف نے مختلف شہروں میں کوچز کیلئے کوچنگ کورسز کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ ایف کےڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ طاہر زمان نے کہا ہے کہ کوالیفائیڈ کوچز کی تیاری کے لیے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی اور ایشین ہاکی فیڈریشن کی معانت سے کو چینگ کورس کا نصاب تیار کرکے پاکستانی کوچز کو تربیت دی جائے گی، نیا نصاب تیار کیا جا رہا ہے ۔عید کے بعد کوچز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔