کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ اظہار الحسن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف ہاکی کلبز میں ہاکی اسٹکس تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ہاکی اسٹکس بلدیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ممبر سندھ اسمبلی فہیم پٹنی کے حوالے کی گئیں ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف اسکولوں میں بھی ہاکی اسٹکس تقسیم کی جائیں گی۔