• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی زمینیں کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر لیز کی جا رہی ہیں، یونائیٹڈ پارٹی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سندھ کی زمینوں پر قبضے، دریائے سندھ کے پانی پر کینال بنانے اور وفاق کی جانب سے سندھ کے معدنی وسائل پر قبضے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا، قیادت پارٹی سینئر نائب صدر روشن علی برڑو نے کی، احتجاج میں ایس یو پی کے سینئر رہنماؤں، وکلاء، خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے روشن علی برڑو نے کہا کہ ایک طرف سندھ کی زمینیں کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر لیز کی جا رہی ہیں اور دوسری طرف وفاقی بجٹ میں آبی منصوبوں کے لیے رقوم مختص کر کے کینالوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے،پنجاب نے چولستان، جلالپور اور چوبارہ نہری منصوبوں کے لیے اپنے بجٹ میں فنڈز رکھے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، دونوں جماعتیں سندھ کے پانی پر ڈاکے میں برابر کی شریک ہیں۔ مٹیاری سے سکرنڈ تک جنگلات کی زمین بھی نجی کمپنیوں کے حوالے کر دی گئی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کے اہم ترین قدرتی وسائل کو اقتدار کے حصول کے بدلے میں گروی رکھ دیا ، پیپلز پارٹی نے قوم پرستوں کی پر امن تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ سندھ کے کڑوروں لوگ اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے لئیے تیار ہیں، جنرل سیکریٹری جگدیش آہوجا ،امیر آزاد پھنور، خواجہ نوید امین ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید