کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایجوکیشن ایکسپو2025 میں دو روزہ الخدمت بنو قابل کی گریجویشن تقریبات کی اختتامی تقریب میں طلبہ اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگر ام ملک بھر میں پھیل چکا ہے،یہ امید سے یقین تک کا سفر ، ملک کے نوجوانوں کی امید کا مرکز بن چکا ہے،کراچی میں الخدمت بنو قابل سے 50ہزار طلبہ وطالبات فری آئی ٹی کورسز کرچکے ہیں،تقریب میں بنو قابل 3.0 کے مزید 5ہزار بچوں نے گریجویشن مکمل کی اور انہیں اسنادی گئی ہیں،اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کاملانی،سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی زاہد عسکری،کامیڈین ایاز خان موجود تھے، صحافی محمود شام،مختلف کارپوریٹ اداروں کے ذمہ داران،سرکاری ادارون کے افسران نے بھی بنو قابل کی گریجویشن تقریب کا دورہ کیا، طلبہ سے ملاقات کی اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہا،منعم ظفرخان نے مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور ذمہ دارن سے ملاقات کی وہ بنوقابل سے کامیاب طلبہ کے اسٹالز پر بھی گئے جہاں طلبہ نے نمایاں پراجیکٹ ڈسپلے کئے تھے،طلبہ وطالبات نے منعم ظفرخان اور دیگرمہمانوں کو اپنے پراجیکٹس سے متعلق بریف کیا جس پر انہوں نے طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں کی تعریف کی، منعم ظفر خان نے الخدمت بنو قابل کی پوری ٹیم کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر اور طلبہ کو گریجویشن کرنے پر مبارک باد دی،منعم ظفرخان نے کہا کہ الخدمت نوجوانوں کو 28آئی ٹی کورسز بالکل مفت کروارہی ہے اوراس کیلئے شہر بھر میں 55آئی ٹریننگ سینٹرز قائم کیے ہو ئے ہیں،جہاں صبح 9 تارات 10بجے تک کلاسز جاری رہتی ہیں۔