کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع سائوتھ پولیس نے کلفٹن اوربوٹ بیسن کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن کرکے اپر گزری سے منشیات فروشوں کو موقع پر گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، ملزمان میں عثمان ،عابد اورعلی رضا شامل ہیں،ایک ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں، برآمد اسلحے میں 2 ایس ایم جی کلاشنکوف،ایک 223 رائفل،2 پستول، ایک ایئر گن اور درجنوں گولیاں شامل ہیں، کارروائی کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی، گلیوں کی سرچنگ اورمشتبہ افراد کی جامہ تلاشی بھی لی گئی ۔