یورپی یونین (ای یو) نے فلسطینیوں کےلیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے (انروا) اور فلسطینی اتھارٹی کےلیے 202 ملین کی امداد جاری کردی۔
اس حوالے سے جاری کردہ پیغام میں یورپی یونین نے بتایا کہ آج ہم نے فلسطینی اتھارٹی اوریو این آر ڈبلیو اےکو 202 ملین یورو تقسیم کیے ہیں۔
اس میں غزہ، مغربی کنارے اور میزبان ممالک میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور امداد جیسی اہم خدمات کے لیے 52 ملین یورو شامل ہیں۔
مزید تفصیلات میں یورپین یونین نے بتایا کہ 150 ملین یورو فلسطینی اتھارٹی کو اساتذہ، سرکاری ملازمین اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت اہم عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مختص کیے گئے ہیں جوکہ مالی امداد اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ سے منسلک ہے۔
اسی طرح یو این آر ڈبلیو اے کو غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور میزبان ممالک جیسے کہ اردن، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو تعلیم، بنیادی صحت کی دیکھ بھال اور اہم امدادی خدمات کی فراہمی کے لیے بھی52 ملین یورو کا تعاون فراہم کیا گیا ہے۔